(یواین آئی) بالی ووڈ کے مشہور اداکار سلمان خان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں انہوں نے کافی جدوجہد کی ہے۔
سلمان خان کو باکس آفس کا سلطان کہا جاتا ہے۔
سلمان کا کہنا ہے کہ فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے کیلئے انہیں کافی جدوجہد کرنی پڑی تھی۔
سلمان نے 1989 میں آئی فلم میں نے پیار کیا سے بطور اداکار اپنے کریئر کی شروعات کی تھی۔
سلمان نے بتایا کہ یہ وہ دور تھا کہ فلم کے ہٹ فلاپ سے اس وقت مجھے فرق ہی نہیں پڑتا تھا کیونکہ فلمیں ہی نہیں آفر ہوتی
تھیں۔
جو مل رہا ہے کر لو، اسکرپٹ منتخب کرنے کا، سننے کا کوئی اختیار نہیں تھا۔
سلمان نے کہا آج 28 سال بعد وہ موقع ہے کہ میں ا سکرپٹ تک بدلوا لیتا ہوں۔
سلمان نے کہا کہ وہ جو ہیں، اپنے دم پر ہیں ۔
اس دور کے سپر اسٹار جیکی شراف ، سنی دیول، انیل کپور تھےاور کوئی بھی ان کے والد سلیم خان سے مشورہ لینے آتا تھا تو وہ کبھی ہیرو کے لئے سلمان کا نام نہیں لیتے
تھے پر ان اداکاروں کے نام لیتے تھے۔
سلمان کا خیال ہے کہ اس وجہ سے انڈسٹری میں وہ غلطیاں کر کرکے سیکھ چکے ہیں۔